پاکستان میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد کیسز میں اضافہ ،مزید 30 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد کیسز میں اضافہ ،مزید 30 افراد انتقال کر ...
پاکستان میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد کیسز میں اضافہ ،مزید 30 افراد انتقال کر گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد کورونا وائرس کے مزید 1974 کیسز کا اضافہ ہو گیاہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 13 ہزار 925 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 1974 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 42 ہزار 125 ہو گئی ہے جبکہ مزید 30 افراد انتقال کر گئے ہیں اور اموات 903 ہو گئیں ہیں ۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہیں جہاں تعداد 16 ہزار 377 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ان میں سے 4 ہزار 209 افراد صحت یاب ہو نے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں تاہم اموات 277 ہو گئیں ہیں ۔

سندھ کے بعد وائرس سے متاثرہ سب سے زیادہ افراد پنجاب میں ہیں جہاں تعداد 15 ہزار 346 ہو گئی ہے اور 260 افراد انتقال کر گئے ہیں تاہم 4ہزار 918 افراد ٹھیک بھی ہوئے ہیں ۔

خیبر پختون خواہ میں اب تک 6 ہزار 61 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 318 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 1783 صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

بلوچستان میں بھی صورتحال مختلف نہیں کیونکہ اب تک 2692 افراد میں وائرس کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور مزید ٹیسٹ بھی جاری ہے ، بلوچستان میں بھی وائرس کے باعث 36 افراد دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں جبکہ 454 افراد ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو ئے ہیں ۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں 997 کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک 7 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 113 صحت یاب ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 540 افراد وائرس سے متاثرہ ہیں اور آزاد کشمیر میں اب تک 112 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 77 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث ایک موت ہوئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -