سپریم کورٹ نے منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی

سپریم کورٹ نے منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
سپریم کورٹ نے منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی،عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ملزم لال زعیق کا تعلق افغانستان سے ہے، پولیس نے ملزم کو ہیروئین تیار کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ محض ہیروئن تیاری کی جگہ پر پکڑے جانے سے جرم ثابت نہیں ہوتا،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ پاکستان کی نسلوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، منشیات کی تیاری کے دوران ملزم کا وہاں موجود ہونا اس کی کیا وضاحت ہے؟۔

سپریم کورٹ نے منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی،عدالت نےدرخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -