لاہورمیں پولیس مقابلہ دوڈاکو ہلاک لیکن باقی کس چیز کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے؟ خبرآگئی

لاہورمیں پولیس مقابلہ دوڈاکو ہلاک لیکن باقی کس چیز کا فائدہ اٹھا کر فرار ...
لاہورمیں پولیس مقابلہ دوڈاکو ہلاک لیکن باقی کس چیز کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے؟ خبرآگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان  آن لائن) لاہور کے علاقہ کاچھا میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  کاچھا روڈ پر چھاپہ مارنے کے لیے جانے والی سی آئی اے  پولیس  پارٹی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس میں دو ڈاکو ہلاک اور پولیس وین تباہ ہو گئی۔

ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن سید حسین حیدر کے مطابق پولیس نے ملزم رمضان عرف قیدو  کی گرفتاری کے لیے کاچھا روڈ حویلی میں چھاپہ مارا جواباً ملزمان رمضان اور 3ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کردی ۔ پولیس اہلکاروں نے بھی اپنا دفاع کیا تاہم اس دوران ایک  گرفتار ڈاکو اور ایک حملہ آور اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی  فائررنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے جبکہ اس دوران پولیس کی گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی۔انہوں نے کہا رات گئے ہونے والی کارروائی میں حملہ کرنے والےجوابی کارروائی پر اندھیرے کا فائدہ اٹھا تے ہوئے  فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے سبزہ زار کے علاقے لالہ زار کالونی میں دوران واردات ایک شخص کوہلاک کر دیا تھا ، ملزمان ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کے مقدمے میں جیل سے رہا ہوکر آئے تھے۔

 رپورٹ کے مطابق مرنے والے ڈاکووں کی شناخت وقاص عرف عاطی اور رمضان عرف قیدو کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکووں کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان پر 100 سے زیادہ  مقدمات درج اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -