بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کیلئے بھاگ جانا کسی طور پر ممکن نہیں ،مراد سعید

بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کیلئے بھاگ جانا کسی طور پر ممکن نہیں ،مراد سعید
بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کیلئے بھاگ جانا کسی طور پر ممکن نہیں ،مراد سعید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ بڑے میاں کی منی لانڈرنگ کا مرکزی کردار ان کے سمدھی تھے ،چھوٹے میاں کے ایک چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ اب کی ٹرانزیکشن ہوئی ،بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کیلئے بھاگ جانا کسی طور پر ممکن نہیں ۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ پوری قوم شہزاداکبر کی پریس کانفرنس دیکھ چکی ہے،ثبوت دکھائے گئے چھوٹے میاں نے پنجاب لوٹ کر اربوں کھربوں کی کرپشن کی، بڑے میاں کی منی لانڈرنگ کا مرکزی کردار ان کے سمدھی تھے، بڑے میاں نے سمدھی کے ذریعے آف شور کمپنیوں کاجال بچھایا،چھوٹے میاں کے ایک چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ اب کی ٹرانزیکشن ہوئی ،اس پیسے سے چھوٹے میاں بیگمات کیلئے تحائف خریدا کرتے تھے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ذرائع آمدن کا پوچھا تو کہنے لگے 8 ،10 بھینسیں ہیں جن کا دودھ بیچ کر گزر بسر کرتا ہوں،بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کیلئے بھاگ جانا کسی طور پر ممکن نہیں ،رسیدیں بڑے میاں کو ملیں اورنہ ہی چھوٹے میاں کو مل رہی ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -