صوبوں میں گورنر راج کی افواہوں پر وزیراطلاعات نے دوٹوک اعلان کردیا، سب کچھ واضح کردیا

صوبوں میں گورنر راج کی افواہوں پر وزیراطلاعات نے دوٹوک اعلان کردیا، سب کچھ ...
صوبوں میں گورنر راج کی افواہوں پر وزیراطلاعات نے دوٹوک اعلان کردیا، سب کچھ واضح کردیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا میں صوبوں میں گورنر راج کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت جب اس وقت کرونا سمیت دوسرے مسائل کے حل لئے بھر پوراور کامیاب کوشش کررہی ہے کچھ شر پسند عناصر اس طرح کو افواہیں پھیلا کے حکومت کی توجہ بٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یہ ملک دشمن عناصر کا پراپیگنڈا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر صوبوں میں گورنر راج اور ہنگامی حالات کے نفاذ سے متعلق متضاد افواہیں گردش میں تھیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -