شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ، ٹیم کب روانہ ہو گی ؟ پتا چل گیا

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ...
شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ، ٹیم کب روانہ ہو گی ؟ پتا چل گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس سے اس وقت تمام کھیل ہی متاثر ہیں تاہم اب شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے کیونکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے پا گیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے کا شیڈول طے پا گیاہے ، قومی ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گی ،کھلاڑیوں کے انگلینڈ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے ، قومی کھلاڑی سیریز سے پہلے تین روز ہ پریکٹس میچ کھیلیں گے تاہم سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پانچ اگست سے شروع ہو گا ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 47 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ان میں سے 3 لاکھ 15 ہزار سے زائد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 17 لاکھ 34 ہزار سے زائد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 44 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ 34 ہزار 716 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مزید :

کھیل -