"اتنا شوٹ نہ کروایا کریں نظر لگ جائے گی" عائزہ خان کی نئی تصاویر نے دھوم مچا دی

"اتنا شوٹ نہ کروایا کریں نظر لگ جائے گی" عائزہ خان کی نئی تصاویر نے دھوم مچا دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی نامور فنکارہ عائزہ خان کی انسٹاگرام پر نئی تصاویر نے دھوم مچادی۔انتہائی خوبصورت  عروسی جوڑے میں بنائی گئی تصاویر دیکھ کر ان کے مداح باغ باغ ہوگئے۔

کسی نے ان کی خوبصورتی کو سراہا تو کسی نے شاندار لباس کی تعریف کی۔ ایک مداح نے تو انہیں فوٹو شوٹ نہ کروانے کا مشورہ دے دیا کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہیں عائزہ کو کسی کی نظر ہی نہ لگ جائے۔

عائزہ نے اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ میں ارم خان کاوچر کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا ہے ۔ مہوش الماس کی جانب سے سجائے گئے بال اور میک اپ نے ان کی جاذبیت میں اضافہ کردیا۔ 

یہ خوبصورت فوٹو شوٹ شکیل بن افضل کی جانب سے کیاگیاہے۔

یہاں آپ عائزہ کا ایک اور دلکش انداز دیکھ سکتے ہیں۔

گزشتہ دنوں جاری ہونے والی گوگل کی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیات کی فہرست میں عائزہ کا نام بھی شامل تھا۔

ڈرامہ میرے پاس تم ہو سے شہرت کی نئی بلندیوں کو پہنچنے والی عائزہ اپنی مصروفیات اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مختلف سرگرمیاں ہوں یا فوٹو شوٹ وہ مداحوں سے شیئر کرنا نہیں بھولتیں۔

View this post on Instagram

❤️

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

یہاں آپ عائزہ کاایک اور دلکش انداز دیکھ سکتے ہیں۔

View this post on Instagram

???? @ansabjahangirstudio @anilamurtaza ???? @kohar_jewel ???? @irhyanthomas ???? @kashifqadri

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

مزید :

تفریح -