قطر میں ماسک نا پہننے والے شخص کو کتنے ہزار ڈالر جرمانہ کیا جائے گا ؟ دس بیس یا تیس ہزار نہیں بلکہ ۔۔ حیران کن خبر آ گئی

قطر میں ماسک نا پہننے والے شخص کو کتنے ہزار ڈالر جرمانہ کیا جائے گا ؟ دس بیس ...
قطر میں ماسک نا پہننے والے شخص کو کتنے ہزار ڈالر جرمانہ کیا جائے گا ؟ دس بیس یا تیس ہزار نہیں بلکہ ۔۔ حیران کن خبر آ گئی

  

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قطر میں ماسک نہ پہننے پر تین سال قید یا 55 ہزار امریکی ڈالر جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے مختلف ممالک میں کیے گئے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کی جا رہی ہے تاہم عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے۔قطر میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار جب کہ 15 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

خلیجی ملک نے کورونا کے کیسز کو بڑھنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے طورپر گھر سے نکلنے کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔حکام کے مطابق گھر سے کسی بھی کام کے لیے نکلنے کے لیے ماسک پہننا ضروری ہو گا سوائے ان افراد کے جو اپنی گاڑی میں اکیلے سفر کر رہے ہوں۔قطری حکام کے مطابق ماسک نہ پہننے پر 55 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ یا تین سال قید کی سزا ہو گی۔

مزید :

عرب دنیا -