” مجھے میرے والدین نے یہی سکھایا ہے کہ پاکستان ۔۔“ارتغرل کے ساتھی ” دوآن “ نے پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

” مجھے میرے والدین نے یہی سکھایا ہے کہ پاکستان ۔۔“ارتغرل کے ساتھی ” دوآن “ ...
” مجھے میرے والدین نے یہی سکھایا ہے کہ پاکستان ۔۔“ارتغرل کے ساتھی ” دوآن “ نے پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک ڈرامے ارتغرل نے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے اور اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ستاروں کو پاکستانیوں کی جانب سے بے حد پیار کیا جارہاہے جس پر ترک اداکاروں نے بھی اب پاکستانیوں کی اس محبت کو دیکھتے ہوئے خصوصی پیغامات جاری کرنے شروع کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ترک ڈرامے میں ارتغرل کے ساتھی اور سپاہی بھی دراصل اس وقت عوامی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جن میں ” نورگل “ اور ” بابر “ شامل ہیں تاہم ایک اور سپاہی بھی ہیں جنہوں نے کئی جنگوں میں ارتغرل کا ساتھ دیا اور ان کے قریبی ساتھی ہیں جن کا ڈرامے میں نام ” دوآن ایلپ “ ہے ، انہیں بھی پاکستانیوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہاہے ۔

اداکا ر کا حقیقی نام ” جاوید چیتن گنیر “ ہے اور اب انہوں نے بھی پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیاہے ۔ترک اداکار نے ” انڈی پینڈنٹ اردو “ کے ساتھ خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں بہت ہی جلد پاکستان آﺅں گا ، آپ مجھے ارتغرل سے ” دوآن ایلپ“ کے نام سے جانتے ہیں ، پاکستان میرا دوسرا گھر اور ملک ہے کیونکہ میرے والدین نے مجھے یہی سکھایاہے ۔“

ان کاکہناتھا کہ ہمیں پاکستانی لوگوں کی جانب سے بہت مثبت رسپانس ملا ہے میں جلد ہی آﺅں گا آپ گھروں میں رہیں اور ارتغرل دیکھیں ۔جاوید نے کہا کہ ڈرامے کے پہلے سیزن سے قبل چھ ماہ تک صرف تلوار بازی سیکھی تھی ۔

مزید :

تفریح -