میئراسلام آبادکی معطلی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

میئراسلام آبادکی معطلی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
میئراسلام آبادکی معطلی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئراسلام آبادشیخ انصرعزیز کی معطلی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،درخواست میں وفاقی حکومت اوروزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں کہاگیاہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کوکارروائی سے روکاتھا،معاملہ زیرسماعت ہونے کے باوجودحکومت نے معطل کردیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت نے خلاف قانون معطل کیا،عہدے پربحال کیاجائے،میری معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیاجائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -