سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعداسلام آبادکے تمام شاپنگ مالزکھول دیئے گئے

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعداسلام آبادکے تمام شاپنگ مالزکھول دیئے گئے
سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعداسلام آبادکے تمام شاپنگ مالزکھول دیئے گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعداسلام آبادکے تمام شاپنگ مالزکھول دیئے گئے،ضلعی انتظامیہ نے شاپنگ مالزکھولنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ،ضلعی انتظامیہ نے تمام ہیئرسیلونزاورباربرشاپس بھی کھولنے کی اجازت دیدی۔

واضح رہے کہ کورونا ازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے ہفتہ اوراتوارکوکاروباری سرگرمیاں بندرکھنے کافیصلہ کالعدم قرار دیدیا،عدالت نے کہاکہ کاروباری سرگرمیاں ہفتہ،اتوارکوبندکرناآئین کی خلاف ورزی ہے،پنجاب اوراسلام آبادشاپنگ مالزکھولنے کاارادہ رکھتے ہیں،سندھ میں شاپنگ مالزبندرکھنے کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی،سندھ شاپنگ مالزکھولنے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرے،اجازت کے بعدصوبے شاپنگ مالزکھولنے میں رکاوٹ پیدانہ کریں۔

عدالت نے کہاکہ 2 دن کاروباربندش کاحکم آرٹیکل 4، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے،پنجاب میں شاپنگ مال فوری طورپرآج ہی سے کھلیں گے،سندھ شاپنگ مال کھولنے کیلئے وزارت صحت سے منظوری لے گا،توقع ہے وزارت صحت رکاوٹ پیدانہیں کریگی اورکاروبارکھول دےگی۔ عدالت نے حکم دیا کہ تمام مارکیٹس میں ایس اوپیز پرعملدرآمدیقینی بنایاجائے،ایس او پیزپرعملدرآمدکے حوالے سے متعلقہ حکومتیں ذمہ دارہوں گی۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ تمام وسائل صرف کوروناپرخرچ نہ کیے جائیں،وفاقی وصوبائی حکومتیں وسائل خرچ کرنے سے متعلق اپنامو¿قف دیں، عدالت نے کہاکہ پاکستان میں کورونااتناسنگین نہیں جتنی رقم خرچ کی جارہی،کوروناسے زائدسالانہ اموات دیگرامراض سے ہوتی ہیں،این ڈی ایم اے اربوں روپے کوروناسے متعلق خریداری پرخرچ کررہا،عدالت کااین ڈی ایم اے حکام کونئی ہدایات لینے اورآگاہ کرنےکاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -