کورونا کے معاشی وار، وہ ملک جہاں شرح سود صفر سے بھی کم کردی گئی

کورونا کے معاشی وار، وہ ملک جہاں شرح سود صفر سے بھی کم کردی گئی
کورونا کے معاشی وار، وہ ملک جہاں شرح سود صفر سے بھی کم کردی گئی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھرمیں کورونا وائرس نے نہ صرف قیمتی جانیں نگلی ہیں بلکہ سماجی فاصلے بڑھانے کے ساتھ معیشت کو بھی بری طرح تباہ کیا ہے ۔ معاشی اثرات سے بچنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک نے شرح سود میں نمایاں کمی کی ہے تاہم برطانیہ نے سب کو سب پیچھے چھوڑ دیا۔

برطانوی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانیہ کی جانب سے شرح سود صفر سے بھی کم کی جارہی ہے جس سے "منی مارکیٹ " میں انتہائی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حکومتی فیصلے سے  ماہرین کی بحث معیشت کو سنبھالا دینے کے حوالے سےمزید آگے بڑھ گئی ہے۔

کورونا کی وجہ سے لڑکھڑاتی معیشت کےدسمبر 2020کے بعد سے ہونے والے معاہدےبھی منفی شرح سود کے ساتھ ہونے کاامکان ہے

رپورٹ کے مطابق بینک آف انگلینڈ منفی شرح سود، رسکی اثاثوں کی خریداری سمیت متعدد اقدامات کو فوری طور پر شروع کرکے معیشت کو سنبھالنے کی منصوبہ بندی کررہاہے۔

خیال رہےبرطانیہ کورونا وائرس سے متاثرہونے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں 34,600سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -بزنس -کورونا وائرس -