آدمی کی کمر میں درد ، ہسپتال پہنچا تو جسم میں اتنے گردوں کا انکشاف کہ ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے

آدمی کی کمر میں درد ، ہسپتال پہنچا تو جسم میں اتنے گردوں کا انکشاف کہ ڈاکٹر ...
آدمی کی کمر میں درد ، ہسپتال پہنچا تو جسم میں اتنے گردوں کا انکشاف کہ ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے

  

برازیلیا (ویب ڈیسک) بہت سے انسانوں میں پیدائشی طور پر کچھ خامیاں ہوتی ہیں لیکن حال ہی میں ایک برازیلین شخص کی کمر میں درد کی تکلیف کے معائنے کے بعد ایک انوکھی چیز سامنے آئی جس سے ڈاکٹرز بھی تذبذب کا شکار ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر ساو¿ پاو¿لو میں ایک 38 سالہ آدمی کی کمر میں شدید تکلیف تھی جس کے باعث وہ ہسپتال میں کمر درد کا معائنہ کرانے کے لیے پہنچا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے آدمی کا سی ٹی اسکین کیا گیا جس کے نتائج دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی کمر میں درد مہرا ہل جانے کی وجہ سے تھا جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے لیکن اس تکلیف کے دوران آدمی میں 3 گردوں کا انکشاف ہوا جو کہ حیران کن تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس شخص کے بائیں طرف ایک نارمل سائز کا گردہ ہے جب کہ دائیں طرف چھوٹے سائز کے 2 گردے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور انہیں آج تک گردوں سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور وہ ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں ایسا بہت ہی کم دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی شخص کے جسم میں 3 گردے ہیں، ایسا پوری دنیا سے آج تک 100 سے بھی کم افراد میں ہوا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -