میئر اسلام آباد شیخ انصر نے اپنی معطلی کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

میئر اسلام آباد شیخ انصر نے اپنی معطلی کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
میئر اسلام آباد شیخ انصر نے اپنی معطلی کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کرپشن الزامات پراپنی 90 روز کی معطلی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔میئر اسلام آباد نے معطلی کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا ہے، انہوں نے اپنی درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ اور لوکل گورنمنٹ کمیشن کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ 17 مئی 2020 کا وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردیا جائے اور درخواست پر فیصلے تک نوٹی فکیشن معطل کرکے بطور میئر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

شیخ انصر عزیز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرے خلاف کی گئی کارروائی غیر قانونی ہے،عدالت فریقین کو ہدایت دے کہ قانون کے دائرے میں رہ کرکام کریں اور مجھے بھی کام کرنے دیا جائے۔واضح رہے کہ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈے میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں، ان کے خلاف ایم سی آئی کی چیف میٹروپولیٹن آفیسر نے ریفرنس پیش کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -