اسلام آبادہائیکورٹ،میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن جمعرات کوطلب

اسلام آبادہائیکورٹ،میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی ...
اسلام آبادہائیکورٹ،میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن جمعرات کوطلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن کوجمعرات کو طلب کرلیا۔عدالت نے کہا کہ فریقین کو سننے کے بعد عدالت نوٹیفکیشن معطلی کا فیصلہ کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلا م آبادہائیکورٹ میں میئراسلام آبادشیخ انصرعزیز کی معطلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں وفاقی حکومت اوروزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میںموقف اختیار کیاگیاکہ اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کوکارروائی سے روکاتھا،معاملہ زیرسماعت ہونے کے باوجودحکومت نے معطل کردیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت نے خلاف قانون معطل کیا،عہدے پربحال کیاجائے اورمیری معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیاجائے۔

عدالت نے میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن کو جمعرات کو طلب کرلیا، عدالت نے کہاکہ فریقین کو سننے کے بعد عدالت نوٹیفکیشن معطلی کا فیصلہ کرے گی ،ہائیکورٹ نے میئراسلام آبادشیخ انصر عزیز کی معطلی کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -