وزیراعظم کی ٹرینیں چلانے کی اجازت، کب سے کتنی ریل گاڑیاں چلیں گی ؟ شیخ رشید نے اعلان کردیا

وزیراعظم کی ٹرینیں چلانے کی اجازت، کب سے کتنی ریل گاڑیاں چلیں گی ؟ شیخ رشید ...
وزیراعظم کی ٹرینیں چلانے کی اجازت، کب سے کتنی ریل گاڑیاں چلیں گی ؟ شیخ رشید نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے بدھ مورخہ 20 مئی سے ایس او پیز کے تحت ٹرینیں چلانے کی اجازت دیدی ہے، وزیراعظم نے 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے۔ یکم جون تک حالات بہتر ہوئے تو مزید ٹرینیں چلائیں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  لوگوں نے پہلے ہی آن لائن بکنگ کرا رکھی ہے۔ شہری کسی مسافر کو چھوڑنے یا لینے نہ آئیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریجنل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف کارروائی ہوگی۔ تاہم ریلوے میں عمر کی کوئی قید نہیں، سب سفر کر سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ صوبوں کے نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کے ماتحت ہیں۔ بسوں اور جہازوں کو اجازت دے دی گئی ہے، ریلوے نے کسی کا کیا بگاڑا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا ٹریک کھلا تو ریلوے چلے گی، ریلوے صرف پنجاب کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔ منگل (19 مئی) تک ٹرین چلانے سے متعلق فیصلہ کر لیا جائے گا۔ اگر ٹرینیں نہ چلیں تو ٹکٹ خریدنے والوں کے پیسے واپس کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرینیں چلائی گئیں تو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا، محکمے نے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ ٹرینیں چلانے کیلئے صرف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -