فردین خان اور اودے چوپڑا سمیت وہ اداکار جنہوں نے فلمی دنیا چھوڑ دی، اب کیسے دکھتے ہیں؟ دیکھ کر یقین نہ آئے

فردین خان اور اودے چوپڑا سمیت وہ اداکار جنہوں نے فلمی دنیا چھوڑ دی، اب کیسے ...
فردین خان اور اودے چوپڑا سمیت وہ اداکار جنہوں نے فلمی دنیا چھوڑ دی، اب کیسے دکھتے ہیں؟ دیکھ کر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) شوبزنس میں داخل ہونا تو شاید کوئی بڑی بات نہیں لیکن تادیر اس انڈسٹری میں ٹکے رہنا بڑی بات ہے۔ کہتے ہیں کہ گلیمر کی اس دنیا میں محنت کے ساتھ ساتھ قسمت کا بھی بہت عمل دخل ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ شوبز انڈسٹری میں آتے ہیں، بہت اچھا کام کرتے ہیں لیکن پھر منظر سے یوں غائب ہو جاتے ہیں جیسے کبھی آئے ہی نہ تھے۔ آج ہم آپ کو بالی ووڈ کے کچھ ایسے ہی اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، ایک وقت میں جن کا بہت شہرہ تھا لیکن آج ان کا نام بھی شاید کسی کو یاد نہیں۔ ویب سائٹ لافنگ کلرز کے مطابق اس فہرست میں پہلا نام اداکار فردین خان کا ہے، جو بالی ووڈ میں خوب نام کمانے کے بعد ان دنوں گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ فردین خان معروف اداکار فیروز خان کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے 1998ءمیں فلم ’پریم اگن‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ خوش شکل ہونے کی وجہ سے وہ بہت جلد بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا لیکن پھر بھی انڈسٹری میں وہ قدم جما نہیں سکے۔ وہ آخری بار 2010ءمیں فلم ’دولہا مل گیا‘ میں سشمیتا سین کے ساتھ نظر آئے۔ اب فردین خان کافی موٹاپے کا شکار ہو چکے ہیں اور ان شکل و صورت اتنی تبدیل ہو چکی ہے کہ دیکھ کر کوئی پہچان ہی نہ پائے۔
دوسرے اداکار اودے چوپڑا ہیں جو بالی ووڈ کی معروف چوپڑا فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے 2000ءمیں شاہ رخ خان کی فلم ’محبتیں‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ دھوم 3ان کی آخری فلم تھی جس کے بعد سے وہ منظر سے غائب ہیں۔ ان کے بھائی ادتیہ چوپڑا بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر ہیں لیکن وہ بھی اپنے بھائی کا کیریئر نہیں بچا سکے۔ہیری اور پمی بویجا کے بیٹے ہرمن بویجا بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ انہوں نے 2008ءمیں ’لو سٹوری 2050ئ‘ میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ بھی کام کیا۔ وہ جس دھوم کے ساتھ بالی ووڈ میں آئے تھے اتنی ہی خاموشی سے وہ منظرسے غائب ہو گئے اور آج گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
چوتھے اداکار ویویک مشرن ہیں جنہوں نے سپرہٹ فلم ’سوداگر‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ سوداگر کے بعد ویویک نے کئی فلموں میں کام کیا لیکن کوئی بھی انہیں بالی ووڈ میں استحکام نہ دلا سکی چنانچہ انہوں نے بالی ووڈ کو خیرباد کہا اور منظرسے غائب ہو گئے۔پانچویں اداکار شاداب خان ہیں جو بالی ووڈ کے معروف اداکار امجد خان کے بیٹے ہیں۔انہوں نے فلم ’راجا کی آئے گی بارات‘ سے رانی مکھرجی کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا لیکن فلم انڈسٹری میں نام بنانے میں ناکام رہے اور انڈسٹری چھوڑ گئے۔

مزید :

تفریح -