شہری نے انٹرنیٹ سے ایسی شرمناک ویڈیوز ڈاﺅن لوڈ کیں کہ 7 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

شہری نے انٹرنیٹ سے ایسی شرمناک ویڈیوز ڈاﺅن لوڈ کیں کہ 7 ماہ کے لیے جیل بھیج ...
شہری نے انٹرنیٹ سے ایسی شرمناک ویڈیوز ڈاﺅن لوڈ کیں کہ 7 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

  

اوٹاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک ٹیک کمپنی کا سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر انٹرنیٹ پر ایسا شرمناک کام کرتے ہوئے پکڑا گیا کہ عدالت نے 7ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست اوٹاہ کے رہائشی اس 40شخص کا نام ڈوگ سالٹس مین ہے جو ’سالٹس‘ نامی کرپٹوکرنسی کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تھا۔ اب یہ کمپنی بھی ختم ہو چکی ہے۔ اس آدمی نے انٹرنیٹ سے خواتین اور جانوروں کے ساتھ جنسی زیادتی کی 13ہزار سے زائد ویڈیوز اور تصاویر ڈاﺅن لوڈ کیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کی آن لائن سرگرمیوں کی وجہ سے پولیس نے مئی 2019ءمیں اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔ اس کے سنگین جرم پر اسے 15سال تک قید کی سزا ہو سکتی تھی لیکن ایک طرف وہ کافی عرصہ پہلے قید رہ چکا تھا اور دوسرے اس نے جج کے سامنے شدید پچھتاوے اور ندامت کا اظہار کیا جس پر جج نے اسے صرف 210دن قید کی سزا سنائی اور جیل بھجوا دیا۔ اس سزا کے بعد اسے 2سال تک زیرنگرانی رکھا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -