فیس ماسک نہ پہننے پر جیل، دنیا کے وہ ممالک جنہوں نے کورونا کے خلاف سخت ترین قوانین لاگو کردئیے

فیس ماسک نہ پہننے پر جیل، دنیا کے وہ ممالک جنہوں نے کورونا کے خلاف سخت ترین ...
فیس ماسک نہ پہننے پر جیل، دنیا کے وہ ممالک جنہوں نے کورونا کے خلاف سخت ترین قوانین لاگو کردئیے

  

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ کے ممالک کویت اور قطر نے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے انتہائی سخت قوانین لاگو کر دیئے ہیں جن کے تحت فیس ماسک نہ پہننے والے کو جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کویتی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”کوئی بھی شخص فیس ماسک کے بغیر پایا گیا یا کورونا وائرس سے متعلق دیگر پابندیوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ ان پابندیوں کی خلاف ورزی پر تین سال تک قید کی ہوسکتی ہے۔“

قطری وزارت صحت کی طرف سے بھی ایسے ہی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ کویت میں ان پابندیوں کی خلاف ورزی پر 5ہزار دینار اور قطر میں 2لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا بھی رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 6خلیجی ممالک میں اب تک کورونا وائرس کے 1لاکھ 37ہزار مریض سامنے آ چکے ہیں اور 693اموات ہو چکی ہیں۔ عرب ممالک میں سعودی عرب کے بعد قطر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 32ہزار کیس سامنے آ چکے ہیں اور 15اموات ہو چکی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -