کاروبار کھلنے پر مولانا فضل الرحمان میدان میں آگئے، وہ اعلان کردیا کہ حکومت ہکا بکا رہ جائے

کاروبار کھلنے پر مولانا فضل الرحمان میدان میں آگئے، وہ اعلان کردیا کہ حکومت ...
کاروبار کھلنے پر مولانا فضل الرحمان میدان میں آگئے، وہ اعلان کردیا کہ حکومت ہکا بکا رہ جائے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ختم قرآن، جمعۃ الوداع اور عیدالفطر کے اجتماعات منعقد کرانے  کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ان کی انسانیت کی خاطر حمایت کی۔  ہم نے مدارس بند کیے اور جلسے جلوس ملتوی کیے لیکن چونکہ اب کاروبار کھول دیے گئے ہیں تو ہم بھی جمعۃ الوداع ، ختم قرآن اور عید الفطر کے اجتماعات منعقد کریں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مساجد احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولی جائیں، عید کے موقع پر بھی سفر سے پرہیز کیا جائے اور اپنے گھرپر ہی رہا جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -