پاکستان کے سینئر سیاستدان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان کے سینئر سیاستدان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
پاکستان کے سینئر سیاستدان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اے این پی رہنما ثمر بلور کے مطابق بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور کی گزشتہ 2 روز سے طبیعت خراب تھی، ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آگیا۔

غلام احمد بلور گھر پر ہی قرنطینہ میں ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، اہلخانہ کی جانب سے انہیں نجی ہسپتال منتقل کرنے کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔