پاکستان میں کورونا کا زیادہ دباﺅ کب ہو گا؟وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتا دیا

پاکستان میں کورونا کا زیادہ دباﺅ کب ہو گا؟وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتا دیا
پاکستان میں کورونا کا زیادہ دباﺅ کب ہو گا؟وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا زیادہ دباوجون کے وسط تک سامنے آئے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج وزارت سائنس کی ایکسپرٹ کمیٹی نے تین بنیادی نکات پر رائے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اجتماعی مدافعت کا تصور انتہاءخطرناک ہو سکتا ہے اس طرح کی کوئی حکمت عملی ہر گز نہیں اپنانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کورونا زکام نہیں بلکہ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، رائے تو ہر شخص دے سکتا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں وزیر اعظم کی اسمارٹ لاک ڈاون پالیسی ہی مسئلے کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر احتیاط کے بغیر لاک ڈاون کھولا گیا تو بہت نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

مزید :

قومی -