کاروبار کھلا مساجد بند، مفتی تقی عثمانی میدان میں آگئے، واضح اعلان کردیا

کاروبار کھلا مساجد بند، مفتی تقی عثمانی میدان میں آگئے، واضح اعلان کردیا
کاروبار کھلا مساجد بند، مفتی تقی عثمانی میدان میں آگئے، واضح اعلان کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے  مسسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نمازیں، تراویح مساجد میں ادا کریں، نماز جمعہ بھی مسجد میں پڑھیں۔

اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا اندازے سے زیادہ طویل ہوتی جارہی ہے اور کچھ پتا نہیں کہ کب ختم ہوگی اس لیے غیر معینہ مدت تک  کاروبار زندگی کو بالکل روکا نہیں جاسکتا اور نہ ہی عبادت گاہوں کو بند رکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ رمضان المبارک اور آخرے عشرے کے باقی مبارک لمحات کو غنیمت سمجھ کر عبادتوں اور دعاؤں کا خاص اہتمام کریں۔مساجد کو باجماعت نمازوں سے آباد کریں ، جمعہ بے خوف و خطر مگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجدوں میں ادا کریں۔  تراویح کا اہتمام کریں اور عید کی نماز بھی ممکنہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کریں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کی جانب سے عبادات کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ انہوں نے اپیل کی کہ وبا کے خاتمے، ملک سے انتشار اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے حکومت اور شہری اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -