ممتاز عالم دین  پروفیسر حافظ ثناء اللہ خاں وفات پاگئے

ممتاز عالم دین  پروفیسر حافظ ثناء اللہ خاں وفات پاگئے
ممتاز عالم دین  پروفیسر حافظ ثناء اللہ خاں وفات پاگئے

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن  ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما اور ممتاز بزرگ عالم دین پروفیسر حافظ ثناء اللہ خاں وفات پاگئے۔ ان کی نمازجنازہ آریہ گراؤنڈ پونچھ روڈ سمن آباد میں اداکی گئی، جو ان کے بیٹے مولانا ضیاء اللہ برنی نے پڑھائی۔ جس میں بڑی تعداد میں علماء اور  ان کے شاگردوں سمیت  مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شر کت کی۔

پروفیسر حافظ ثناء اللہ خان  کو  ان کے آبائی گاؤں سرہالی ضلع قصور میں سپردخاک کردیا گیا۔  وہ عرصہ چالیس سال تک علوم اسلامیہ کے استاد کی حیثیت سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔  پونچھ روڈ مسجد میں خطابت بھی کرتے رہے۔  انک ے دروس قرآن کا سلسلہ بہت وسیع تھا۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر، ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، چیف آرگنائزر حافظ ابتسام الہی ظہیر نے مرحوم کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نہایت متقی اور پختہ عالم دین تھے۔ درس وتدریس میں اپنے منفرد اسلوب کی وجہ سے بہت مقبول تھے۔اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -