عدالت نے دو خطرناک دہشتگردوں کو سزائے موت سنا دی

عدالت نے دو خطرناک دہشتگردوں کو سزائے موت سنا دی
عدالت نے دو خطرناک دہشتگردوں کو سزائے موت سنا دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشت گردی عدالت نے سیہون بم دھماکا سہولت کاری کیس کا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم داعش کے دو کارندوں کو سزائے موت سنادی۔ ملزمان میں نادر علی عرف مرشد اور فرحان عرف فاروق بروہی شامل ہیں۔خیال رہے کہ 16 فروری 2017 کو لعل شہباز قلندر کے مزار پر بم دھماکا ہوا تھا جس میں 80 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ملزم فرقان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے سہولت کاری کا اعتراف بھی کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -