حکومت کے انتظامی اختیارات ختم

حکومت کے انتظامی اختیارات ختم
حکومت کے انتظامی اختیارات ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت بلتستان(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے حکومت کے انتظامی اختیارات ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے بعد صوبائی حکومت کے تمام انتظامی اختیارات ختم ہو گئے ہیں۔قواعد و ضوابط کے مطابق اب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبائی وزرا کسی بھی قسم کے احکامات جاری کرنے کے مجاز نہیں رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی مدت 26 جون 2020 کو ختم ہوجائے گی۔ قواعد و ضوابط کے تحت اس کے بعد عام انتخابات کے انعقاد کے لیے نگراں حکومت قائم کی جائے گی۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی حکومت سے ترقیاتی منصوبوں اور تبادلوں کے اختیارات بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -