حکومت نے ٹرین چلانے کی اجازت دے دی لیکن کب سے؟بڑی خبر آگئی

حکومت نے ٹرین چلانے کی اجازت دے دی لیکن کب سے؟بڑی خبر آگئی
حکومت نے ٹرین چلانے کی اجازت دے دی لیکن کب سے؟بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے بدھ مورخہ 20 مئی سے ایس او پیز کے تحت ٹرینیں چلانے کی اجازت دیدی ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے۔ یکم جون تک حالات بہتر ہوئے تو مزید ٹرینیں چلائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پہلے ہی آن لائن بکنگ کرا رکھی ہے۔ شہری کسی مسافر کو چھوڑنے یا لینے نہ آئیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریجنل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف کارروائی ہوگی۔ تاہم ریلوے میں عمر کی کوئی قید نہیں، سب سفر کر سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -