ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آپ کے لئے ستاروں کی چال ان دنوں اچھی جا رہی ہے۔ آپ جس مسئلے سے بھی دوچار ہیں، اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور ضرورت کے تحت رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 مشتری کی آمد سے ستاروں میں پاور آ گئی ہے جس سے عزت دولت شہرت کا حصول آسان ہوگا اور جو بھی رکا ہوا مشکل کام تھا۔ وہ حیران کن طریقے سے ہو جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 صورت حال آج بھی بدستور آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ اس کام میں واضح کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لئے کافی دنوں سے پریشان چلے آ رہے تھے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ کے اردگرد کا ماحول اب خوشگوار ہو رہا ہے۔ اور ان لوگوں سے بھی فائدہ حاصل ہوگا جن سے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ اور زندگی میں اب تبدیلی کا عمل شروع ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 مسئلہ کیسا بھی کیوں نہ ہو۔ وہ ان شاءاللہ حل ہوگا۔ آپ کی پریشانی آج شام تک ہی ختم ہو جائے گی اور آپ کے راستے کی ایک بڑی رکاوٹ دور ہونے جا رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 جو لوگ کسی بھی کام میں مشکل محسوس کر رہے تھے۔ ان شاءاللہ اب آسانیاں محسوس کریں گے اور کسی طرف سے اہم خبر اور بھی بہت کچھ بدلنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 جن افراد نے اپنے کام میں محنت کی، ان کو ان شاءاللہ ضرور کامیابی ملے گی۔ پچھلے کافی دن سختی سے گزارے ہیں۔ اب آپ کا حق ہے کہ ان دنوں کا صلہ ضرور ملے وہ بھی جلد۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 بندش جیسی صورت حال ہے۔ زائچہ بلاک ہے۔ اس میں کوئی خاص کامیابی ملنے کا امکان تو نہیں ہوتا، مگر کسی قسم کے نقصان کا بھی کوئی اندیشہ نہیں ہے۔ اس لئے صدقہ دیں اور انتظار کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 صورت حال روز بروز بہتر تو ہو رہی ہے مگر جیسی آپ چاہتے ہیں ایسا ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس لئے صبر سے کام لیں اور جو مل رہا ہے، اس کا شکر ادا کریں، اللہ بہتر کرے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 خانگی معاملات کسی بھی طرح آپ کے حق میں نہیں ہیں۔ آپ کو اپنا غصہ ایک طرف رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے اور پھر سختی کے ساتھ اس پر قائم رہنا بھی ہوگا۔آج اہم دن ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 ابھی صورت حال بے حد کمزور اور زائچہ ایک جگہ بلاک محسوس ہوتا ہے۔ کسی بھی کام میں خاص کامیابی نہیں ملے گی۔ ابھی انتظار کرنا ہوگا اور ہر طرح کے رسکی کام سے دور رہنا ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 ابھی کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ صورت حال کس طرف جائیں۔ آپ کو روزانہ کے حساب سے فیصلہ کرکے چلنا ہوگا اور ہو سکے تو آپ استخارے کی مدد لیں تو زیادہ بہتر ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -