اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا؟ حکومت نے اعلان کردیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا؟ حکومت ...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا؟ حکومت نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فلسطین کی صورتحال پر بلائے گئے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے  شاہ محمود قریشی جمعرات کو امریکہ روانہ ہوں گے۔ وزیرخارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے اور وہ فلسطین کی صورتحال پراجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیرخارجہ اور ترک ہم منصب ایک ساتھ براستہ ترکی نیویارک پہنچیں گے۔  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 20مئی کو ہوگا۔اجلاس  الجیریا اور نائجر کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے صدر وولکن بوزکیر  نے اجلاس بلانے کی تصدیق کردی ہے۔

مزید :

قومی -