قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے
قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے  شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا اور داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا گیا۔قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گھر میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہوگئے۔ پولیس نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کے لیے جعلی مقابلے کا ڈھونگ رچایا۔اہل محلہ کے مطابق شہید ہونے والے دونوں نوجوان طالب علم تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 18 کشمیری نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا جب کہ چار خواتین کی آبروریزی کی گئی تھی۔