عائزہ خان نے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ کا اعزازحاصل کرلیا

 عائزہ خان نے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ کا اعزازحاصل کرلیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 9 ملین یعنی 90 لاکھ ہو گئی ہے۔اداکارہ نے مداحوں کے لئے خاص پوسٹ اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے محبت کا اظہار کیا۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے پتہ پکڑ رکھا ہے جس پر  9 ملین لکھا ہے، کیپشن میں عائزہ نے لکھا کہ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں عائزہ خان نے کہا کہ میں نے کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کرداروں کو ترجیح دی ہے اور اسی وجہ سے میں نے بہت جلد ہی شہرت اپنے نام کی ہے جسے برقرار رکھنے کے لئے میں بہت محنت کررہی ہوں اور مستقبل میں بھی شائقین میرے کام کو اسی طرح سے پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -