احمد علی بٹ نے والدہ کیساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

احمد علی بٹ نے والدہ کیساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار احمد علی بٹ نے اپنی والدہ کی ساتویں برسی کے موقع پر ان کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی ہے۔احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر اپنی ماں ظلِ ہما کی یاد میں پوسٹ اپ لوڈ کی جس پر جذبات سے بھرپور کیپشن درج تھا لکھا آپ آج کے دن ہمیں چھوڑ کر چلی گئی تھیں اور تب تک وہ پہلے جیسا وقت نہیں آسکتا جب تک میں آپ کو دوبارہ نہ دیکھ لوں۔

۔احمد علی بٹ نے اپنی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ہر دن یاد کرتا ہوں ماں جان، اور بہت محبت کرتا ہوں۔

مزید :

کلچر -