سلور سکرین پر شہرت حاصل کرنا آسان نہیں، ماہی

سلور سکرین پر شہرت حاصل کرنا آسان نہیں، ماہی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہی خان نے کہا کہ سلور سکرین پر شہرت حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے اور اس کیلئے مسلسل محنت کرنا پڑتی ہے۔ فلم ”جنون عشق“ میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور تھا۔ اور مجھے امید ہے کہ دیکھنے والے میرے کام کو سراہا ہوگا۔فلم ”جنون عشق“میں تمام فنکاروں نے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا تھا اور ہر کسی نے اپنے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھایا ہے۔  ایک سوال کے جواب میں ماہی خان نے کہا کہ میری جلد آنے والی فلم ”چاند چہرہ“ہے اس فلم میں ایک منفرد اور اچھوتے کردار میں نظر آؤں گی۔

مزید :

کلچر -