18لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

18لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکووں اور چوروں نے شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے فضائیہ ہاؤسنگ سکیم 1، رائیونڈ روڈ، اڈا پلاٹ ہاؤس نمبر 140 جے بلاک میں نامعلوم  چوروں موٹروے انسپکٹر کے گھر سے 40 تولے زیورات،5  لاکھ  نقدی دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا جبکہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حبیب  کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکو ہدایت کی فیملی کو یرغمال بنا کر3 لا کھ 25 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقد ی اور موبائل فون چھین کر فر ار ہو گئے جبکہ شالیمار کے علا قہ میں سفیان اور اس کی فیملی سے1لاکھ 50ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے رائیونڈ سٹی کے علا قہ میں اسد کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر 2 لا کھ روپے کی نقدی اور موبائل فون، گلشن راوی کے علاقہ میں عباس کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 40 ہزار کی نقدی اور موبائل فون جبکہ سبزہ زار، گارڈن ٹاؤن اور ڈیفنس اے میں گاڑیاں اور مصطفی ٹاؤن، مزنگ، سمن آباد اور مسلم ٹاؤن کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -