مائرہ قتل کیس، ملزم سعد امیر بٹ پولیس کے سامنے پیش

مائرہ قتل کیس، ملزم سعد امیر بٹ پولیس کے سامنے پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس بی  میں مائرہ قتل کیس، قتل کا اہم ملزم سعد امیر بٹ پولیس کے سامنے پیش ہو گیا ذرائع کے مطابق ملزم عبوری ضمانت کرا کر شامل تفتیش ہوا ملزم سعد بٹ کا کہنا  ہے کہ میں نے مائرہ کو قتل نہیں کیا جس وقت قتل ہوا اپنے گھر میں سو رہا تھا  ملزم سعد  نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ مائرہ سے دوستی تھی لیکن پھر لڑائی ہو گئی تھی جس کے بعد مائرہ کی ظاہر جدون سے دوستی ہوگئی تھی مائرہ کی کوشش تھی کہ مجھ پر اغواء  کا مقدمہ درج ہومیں نے مائرہ کو اغواء کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی اے ایس پی ڈیفنس سدرہ خان نے میرا موقف سن کر چھوڑ دیا تھا ۔ 

مزید :

علاقائی -