اساتذہ کا قوموں کی تربیت‘ترقی میں کردار اہم: عبدالمنان خرم 

اساتذہ کا قوموں کی تربیت‘ترقی میں کردار اہم: عبدالمنان خرم 

  

لاہور (پ ر) چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا ہے کہ قوموں کی تربیت اور ترقی میں اساتذہ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے اور اب کورونا وبا کے دوران بھی طلبا کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے اساتذہ خصوصی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ہیڈ آفس میں اساتذہ کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح سال رواں میں بھی کورونا وبا کے باعث طلبا کی نصابی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور اب یہ اساتذہ کا کام ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد طلبا کو اس ضمن میں پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خصوصی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز میں طلبا کی نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے اساتذہ مکمل رہنمائی کے ذریعے طلبا کی تمام ضروریات کو پورا کرتے رہے ہیں اور اس بار بھی اساتذہ طلبا کو اس مشکل سے باآسانی نکال سکیں گے۔ اس موقع پر ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری، سینئر پرنسپل پروفیسر فریحہ ارشد اور پرنسپل ہیڈ آفس پروفیسر جہانزیب انور ملک بھی موجود تھے۔ 

مزید :

کامرس -