خدمات فراہم کرنیوالے بینکوں کے منافع میں 31 فیصد اضافہ

   خدمات فراہم کرنیوالے بینکوں کے منافع میں 31 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد(اے پی پی) رواں سال  کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں خدمات فراہم کرنیوالے لسٹڈ بینکوں کے منافع میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2020 کے مقابلہ میں رواں سال میں جنوری تا مارچ 2021 کے دوران بینکوں کے منافع میں 15.2 ارب روپے اضافہ سے منافع جات کا مجموعی حجم 64.4 ارب روپے تک بڑھ گیا جو گزشتہ سال 2020 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران 31 فیصد زیادہ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس میں 18 فیصد جبکہ خالص انٹڑیسٹ آمدن میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح نان انٹریسٹ میں بھی 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -