اسرائیلی بربر یت نے انسانیت کو یرغمال بنا لیا،سلمان پرویز

    اسرائیلی بربر یت نے انسانیت کو یرغمال بنا لیا،سلمان پرویز

  

لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر سلمان پرویز نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربر یت نے انسانیت کو یرغمال بنا لیا۔ فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اوربچوں سمیت فلسطینی خواتین کے قتل عام پرخاموش رہنا گناہ ہے۔کیا دنیا کی کوئی طاقت اسرائیلی فسطائیت کے آگے بند نہیں باندھ سکتی۔ کیا نہتے فلسطینیوں کویونہی جام شہادت نوش کرنے کیلئے چھوڑدیاجائے۔کیا اقوام متحدہ کیلئے مسلمان شجرممنوعہ ہیں۔

 ،معتوب مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے معاملے میں اقوام متحدہ کے عہدیدار بے جان اوربے اثر کیوں ہوجاتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں سلمان پرویزنے مزید کہا کہ کیا اوآئی سی میں بھی کوئی دم خم نہیں،کشمیریوں اورفلسطینیوں سمیت دنیا کے زیرعتاب مسلمان امن،انصاف اوربنیادی حقوق کیلئے کس فورم کارخ کریں کس عدالت کادروازہ کھٹکھٹایاجائے۔فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کا انسانیت پرانتہائی منفی اثرپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اوراسرائیل کے حکمرانوں کی انتہاپسندی سے دنیا بھر میں ظلم کرنیوالے نڈر ہوجائیں گے۔تاریخ تقریباً200 فلسطینی شہیدوں کے خون کاحساب دنیا بھر کے حکمرانوں سے ضرور لے گی۔اقوام متحدہ کی طرح اوآئی سی نے بھی مایوس کیا،اسلامی برادری کی عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے اپنا کرداراداکرنے کی اپیل مصلحت پسندی اوربزدلی کے زمرے میں آتی ہے،جہاں اسلامی برادری ستم زدہ فلسطینیوں کی مدد کرنے کیلئے تیار نہیں وہاں عالمی برادری سے کیا امید کی جاسکتی ہے۔اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے بھرپورمزاحمت اورطاقت کااستعمال ناگزیر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -