ضلعی افسران کو انسداد ڈینگی اور گرانفروشی کے خلاف مہم میں تیزی لانے کا حکم 

      ضلعی افسران کو انسداد ڈینگی اور گرانفروشی کے خلاف مہم میں تیزی لانے ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام متعلقہ افسران کو ڈینگی اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے کاروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران ڈینگی کے حوالے سے دورے کریں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈینگی لاروا کو موقع پر تلف کریں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں، گندے پانی سے مچھر کی افزائش کا امکان ہوتا ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کولرز، چھتوں، کباڑخانوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اپنے علاقوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں اورسٹوروں، دکانوں کو چیک کیا جائے۔ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیں اور گراں فروشی پر سخت کریک ڈاو ¿ن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھاری جرمانے عائد کئے جائیں اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ شہر بھر میں بھرپور کاروائیاں کی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -