راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل پنجاب اسمبلی میں پہنچ گیا

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل پنجاب اسمبلی میں پہنچ گیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں بھی پہنچ گیا۔مسلم لیگ(ن) نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ وزیراعظم نے راولپنڈی رنگ روڈ کی توسیع کی منظوری دے کر غلام سرور خان اور زلفی بخاری کو فائدہ پہنچایا۔

قرارداد میں چیئر مین نیب سے مطالبہ کیا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کا فوری نوٹس لیں۔چیئر مین نیب راولپنڈی رنگ روڈ کا تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لیں۔چیئر مین نیب وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب،غلام سرور خان اور زلفی بخاری کو بھی شامل تفتیش کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -