فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی دہشگردی قابل مذمت ہے،ملک سیف

      فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی دہشگردی قابل مذمت ہے،ملک سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک سیف الملو ک کھو کھر و یو تھ ونگ لا ہور کے صدر ملک فیصل ایو ب کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مسلما نو ں پر اسرائیلی دہشت گردی وبہیمانہ تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، او آئی سی کے اجلاس میں اسرائیل کی ظلم وبربریت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروا نا کا فی نہیں ہے ہمیں اپنے قبلہ اول کی حرمت کی پا سداری کے لئے اقدا ما ت اٹھا نا ہو ں گے۔ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز کھو کھر پیلس میں فلسطینی عوام کے سا تھ اظہا ر یک جہتی اور شہدا کے لئے دعا ئیہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو باور کرانا ہوگا کہ مسئلہ فلسطین صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے اوردنیا کو انسانی بنیادوں پر فلسطین میں ہونی والے مظالم،پر آواز اٹھانا ہوگی۔انہو ں نے کہا کہ بحثیت مسلما ن ہم سب پر فرض ہے کہ اسلام اور مسلما ن بھا ئیوں کی حفا طت کے لئے ان کا سا تھ دیں۔

 انہو ں نے کہا کہ پو ری دنیا یہ جا نتی ہے کہ مسجد اقصی ہمارا قبلہ اول ہے اور ہما رے لئے کتنی اہمیت کا حا مل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت کی جانب سے او آئی سی کے اجلا س میں صرف احتجا ج ریکا رڈ کروا دینا ہی کا فی نہیں ہے ہمیں عملی اقدا ما ت کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت تما م مسلم ممالک کو اکھٹا ہو نے کی ضرورت ہے اور وہ مسلم مما لک جن کے اسرا ئیل کی سا تھ تعلقات ہیں وہ اس پر نظر ثا نی کر یں۔بعد ازا ں فلسطینی شہدا کے لئے دعا کروا ئی گئی۔۔۔۔