وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محنت کش کو  50ہزارکا چیک جاری

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محنت کش کو  50ہزارکا چیک جاری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر 40 سالہ فدا حسین کی مالی مدد کر دی گئی ہے۔ بورے والہ کا رہائشی فدا حسین باغبانپورہ بازار میں ناڑے فروخت کرتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے اینکر کو انٹرویو دیتے ہوے اس نے معاشی بد حالی کا ذکر کیا تھا جس پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے فوری نوٹس لیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے فدا حسین کی مالی امداد کے پروسس کو فوری طور پر مکمل کیا اورعید سے قبل ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے راشن اور دس ہزار روپے فدا حسین کو بھجوائے۔ آج پنجاب حکومت کی ہدایت پر پچاس ہزار کا چیک بھی دیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے فدا حسین کو چیک دیا۔ فدا حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس کی آواز سنی جس پر وہ شکرگزار ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -