(ن) لیگ نے احتساب کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا،عظمیٰ بخاری

      (ن) لیگ نے احتساب کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف سمیت پوری مسلم لیگ ن نے عمرانی احتساب کا جرات اور دلیری سے مقابلہ کیا ہے۔عمران خان اداروں کے سربراہان پر دباؤ ڈال کر سیاسی مخالفین کو اذیت پہنچانے میں لگے ہیں۔قوم نے دیکھ لیا عمران حکومت کی ترجیحی عوام نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنا ہے۔بنی گالا اینڈ کمپنی کے حواری،درباری اور خوشامدی وزیر اپنے آقا کی خوشنودی میں اخلاقی اقدار بھی فراموش کر بیٹھے ہیں۔درباری وزراء کا اخلاقیات اور تربیت سے دور تک کوئی تعلق نہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاخادمہ جی،مودی کی دوبارہ جیت کی دعائیں مانگنے والے عمران خان اصل غدار ہیں۔ امریکہ اور ایران میں بیٹھ کر پاک فوج پر الزامات لگانے والے غدار ہیں۔

مودی کی جولی میں کشمیر نوازشریف نے نہیں عمران خان نے ڈالا۔سلطنت عمرانیہ اپنی سیاہ کاریوں کو چھپانے کیلئے غداری کے تمغے بانٹ رہی ہے۔آج پوری حکومتی مشنری کے سر پر شہبازشریف سوار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -