وفاقی حکومت کو سندھ کا پانی روکنے کا حق نہیں،بیلم حسنین

   وفاقی حکومت کو سندھ کا پانی روکنے کا حق نہیں،بیلم حسنین

  

لاہور (لیڈی  رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سندھ کا پانی روکنے کا حق نہیں ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں جن میں بدین، ٹھٹھہ، سجاول تھرپارکر پانی سے محروم ہیں۔ عمران حکومت پانی کے معاملہ میں صوبوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرے ورنہ آاوز بلند کی جائے گی، گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پانی کا بحران پیدا کرکے وفاق  کیا ثابت کرنا چاہتا ہے وہاں کے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران حکومت غریب کسانوں پر رحم کرے۔ پانی کا روکنا بہت گھٹیا حرکت ہے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ سندھ کی زمینیں پانی سے محروم نہ کی جائیں۔ کیااندرون سندھ کے علاقہ پاکستان کا حصہ  نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ رمضان اور عید پر بھی وفاقی حکومت نے سندھ کا پانی روکا۔

 انہوں نے کہا کہ اگر پانی کا بحران ختم نہ کیا گیا تو سندھ کو احتجاج کا حق ہے بلکہ حالات خراب ہونے کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا اہم ترین صوبہ ہے حکومت جواب دے کہ کسانوں سے کیا دشمنی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -