حکومت پینشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے،رحمن باجوہ

    حکومت پینشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے،رحمن باجوہ

  

لاہور (پ ر)پاکستان بھر کے ہزاروں پنشنرز کی نمائندہ تنظیم (پاکستان پنشنرز فورم) کے ترجمان اور چیف میڈیا کوآرڈینیٹر آل پاکستان پنشنرز فوم نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے پنشن میں اضافہ نہ کیا تو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر بوڑھے بزرگ بیوہ اور یتیم پنشنرز فاقوں پر مجبور ہو جائیں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان پنشنرز فورم کے سرپرست اعلیٰ  طارق مسعود، کنوینر انیس احمد اور سنٹرل ایگزیکٹو کے اراکین کے اجلاس میں حکومت سے پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ حاضر سروس ملازمین کی تمام تنظیموں نے اپنے ریٹائر ہونے والے پنشنرز کا ہر فورم پر ساتھ دینے کا اعادہ کیا ہے بیانیہ میں سیکرٹریٹ کے رحمان باجوہ اور پاکستان آڈیٹر ایسوسی ایشن خیبر پی کے کے چیئرمیں حیدر علی خان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ریٹائر پنشنرز بھائیوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور ہر پلیٹ فارم پر ان کے حقوق کی آواز کو بلند کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -