فلسطینیوں کی خون آلود عید عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے،میاں جاوید

   فلسطینیوں کی خون آلود عید عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے،میاں جاوید

  

لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ٹاون ناظم میاں جاوید علی نے فلسطین میں جاری مسجد اقصی کے اسرائیلی محاصرے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی خون آلود عید الفطر عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے۔ نماز عبادات اور قیام و رکوع سجود میں خدا کے حضور جھکے انسانوں پر بے رحمانہ تشدد اور نہتے انسانوں کا درندگی کے ساتھ قتل اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی تاریخ کی انتہائی تلخ حقیقت ہے۔،پاکستان کا فلسطین کے بارے موقف ہمیشہ دو ٹوک  اور حتمی رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حرمین شریفین میں فلسطین کی آزادی اور قبلہء اول کی مسلمانوں کے پاس واپسی کیلئے دعائیں شرمندہ تعبیر ہوں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -