انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفر آرچر کیویز کے خلاف سیریز سے باہر

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفر آرچر کیویز کے خلاف سیریز سے باہر

  

لندن(اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر فٹنس مسائل کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔ وہ داہیں کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ جوفرا آرچر کو پہلی بار دورہ جنوبی افریقہ کے دوران کہنی کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے تین میچ اور ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔  جوفرا آرچر نے ہاتھ کی سرجری کے بعد رواں ہفتے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کینٹ کے خلاف میچ میں شرکت کی۔

مگر انہیں کہنی میں دوبارہ تکلیف شروع ہو گئی ہے۔

جس کی وجہ سے وہ باؤلنگ نہیں کر پائے۔ بورڈ کے مطابق ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ واضح رہے کہ 26 سالہ آرچر انجری کے باعث آئی پی ایل میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -