آسٹریلیا کا دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ابتدائی سکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کا دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ابتدائی سکواڈ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سڈنی(اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرن فنچ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ٹاپ آرڈر بلے باز مارنس لابوشین کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیات کے باعث سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ابتدائی سکواڈ میں ایرن فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، ڈی آرکی شارٹ، سٹیون سمتھ، جوش فلپس، ایلیکس کیری، میتھیو ویڈ، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنز، موسس ہنریکس، مچل مارش، ایشٹن ایجر، ایڈم زمپا، مچل سویپسن، تنویر سنگھا، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جیسن بہرینڈورف، جوش ہیزلووڈ، رلی میرڈیتھ، جائے رچرڈسن، کین رچرڈسن اور اینڈریو ٹائی شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم جون میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔