نواز شریف کی جائیدادوں کی ضبطگی کیخلاف درخواستوں پر دلائل طلب 

  نواز شریف کی جائیدادوں کی ضبطگی کیخلاف درخواستوں پر دلائل طلب 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیدادوں کی ضبطگی کیخلاف مریم نواز سمیت پانچ درخواستوں  پر احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔پیر کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی۔ دور ان سماعت نیب نے مریم نواز کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کردی۔ نیب نے کہاکہ میاں یوسف عباس سمیت دیگر کی درخواستیں بھی مسترد کی جائیں۔نیب نے پانچوں درخواستوں پر جواب جمع کرادیا۔ قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہاکہ جائیدادوں کی ملکیت سے متعلق مزید شواہد دینا چاہتے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر عرفان نے کہاکہ شواہد تب لیے جاسکتے ہیں جب یہ درخواستیں قابل سماعت قرار دی جائیں گی، ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ درخواستیں قابل سماعت بھی ہیں یا نہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید کی سماعت 2جون تک ملتوی کر دی گئی۔

جائیداد ضبطگی

مزید :

صفحہ اول -