سکاٹش فٹ بال کپ کا فائنل میچ  22 مئی کو کھیلاجائے گا

 سکاٹش فٹ بال کپ کا فائنل میچ  22 مئی کو کھیلاجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ایڈنبرا(اے پی پی) ہائبرنیئن اور  سینٹ جانسٹن  کی ٹیموں کے درمیان  سکاٹش فٹ بال کپ کا فائنل میچ  22 مئی کو ہیمپڈن پارک، گلاسگو میں کھیلا جائے گا۔ سکاٹش فٹ بال کپ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔   ہائبرنیئن اور  سینٹ جانسٹن  کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اس سے قبل ہیمپڈین پارک میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہبرنیئن نے ڈنڈی یونائیٹڈ کو 0-2 سے مات دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔  
ہبرنیئن نے 2016 کے بعد پہلی بار سکاٹش کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔دوسرے سیمی فائنل میچ میں سینٹ جانسٹن نے سینٹ مرین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا اور اب   ہائبرنیئن اور  سینٹ جانسٹن  کی ٹیموں کے درمیان  سکاٹش فٹ بال کپ کا فائنل میچ  22 مئی کو ہیمپڈن پارک، گلاسگو میں کھیلا جائے گا۔